گوجال: کتاب بیاض بلُبل کی تقریب رونمائی کا انعقاد|PASSUTIMESاُردو

2014-08-02 51

پھسو ٹائمز ملٹی میڈیا: (مونٹین ٹی وی بائے میر باز میر) گوجال تحصیل گوجال کے گاوں گلمت میں منگل کے روز منعقد ہونے والے پرُوقار تقریب میں وخی زبان کے مشہور شاعرو ادیب نذیر احمد بلُبل کی پہلی کتاب “بیاض بلبل” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ کتاب کی تقریب رونمائی میں وخی زبان سے تعلق رکھنے والے معاروف شخصیات کے علاوہ وخی زبان کے دانیشور، شاعر اور ادیب سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگراہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ تقریب کے محمان خصوصی جناب گُل بیگ، ممبر فانون شاز اسبملی جناب مطابعت شاہ، اسماعیلی کونسلات کے صدور صاحابان الواعض اسلم، اسسٹنٹ پروفیسر کے آئی یو جناب سلطان احمد اعلٰی نمبردار، نوجوان شاعر سیف الدین سیف سمیت زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔